Header Ads

ایک کنجوس کا واقعہ ہے اسکے گھر کوئی مہمان وارد ہوا..

ایک کنجوس کا واقعہ ہے اسکے گھر کوئی مہمان وارد ہوا..
اس کنجوس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آدھا کلو عمدہ گوشت لیتے آؤ بیٹا گیا باہر اور کافی دیر بعد خالی ہاتھ لوٹا...

باپ نے پوچھا گوشت کہاں ھے ؟
بیٹا : میں قصائی کے پاس گیا اور کہا کہ جو سب سے عمدہ گوشت ہے تمھارے پاس وہ دیدو
قصائی نے کہا میں تمہیں ایسا گوشت دونگا گویا کہ مکھن هو..
تو میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو مکھن ہی لے لوں
تو میں بقال کے پاس گیا اور کہا جو سب سے عمدہ مکھن ہے تمہارے پاس وہ دیدو..
بقال نے کہا میں تمھے ایسا مکھن دونگا گویا کہ شھد ہو
تو میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو شھد ہی خرید لوں تو میں شھد والے کے پاس گیا اور کہا جو سب سے عمدہ شھد ہے تمہارے پاس وہ دیدو..
تو شہد والے نے کہا میں تمھے ایسا شھد دونگا گویا کہ بلکل صاف شفاف پانی ہو..
تو مینے سوچا اگر یہی قصہ ہے تو پانی تو ہے ہی گھر میں موجود
اسلئے میں خالی ھاتھ واپس آ گیا...
باپ: واہ بیٹے یہ تم نے بہت شاطرانہ عقل بھڑائی لیکن ایک نقصان کر دیا
وہ یہ کے ایک دکان سے دوسری دکان جانے میں تمہاری چپل گِھس گئ ہوگی..
بیٹا : نہی ابا ایسا نہی ہے میں مہمان کی چپل پہن کے گیا تھا۔


No comments